راولپنڈی میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات کی نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے موٹر وے ایم ون پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین ہونے والے تصادم میں کیری وین پچک کر رہ گی اور ریسکیو 1122 نے خصوصی آلات کی مدد سے وین میں پھنسے متوفی کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔
یسکیو حکام کے مطابق موٹر ایم ون براہمہ اور اسلام آباد انڑچینج کے درمیانی راستے پر کیری وین اور ڈمپر کے مابین تصادم ہوا تصادم اسقدر شدید تھاکہ کیری وین پچک کر رہ گی اور سوار اندر پھنس کر دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 کے ریسکیورز نے جاں بحق ہونے والے کی میت کو خصوصی آپریشن کرکے گاڑی سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں دو ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل نے حصہ لیادوسری جانب راولپنڈی کے علاقے مری روڈ پر شمس آباد سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ کے دوران تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس میں چھ افراد زخمی زخمیموں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایمرجنسی آپریشن میں تین ایمبولینس اور ایک ایمرجنسی وہیکل سمیت 16 ریسکیورز نے حصہ لیا۔