متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متھیرا طویل عرصے سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور متعدد شخصیات کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ہمیشہ کھل کر اپنی جدوجہد، وزن میں اتار چڑھاؤ اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔
View this post on Instagram
فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے مطابق تیار کیا گیا تھا۔ چونکہ وہ پروفیشنل ماڈل نہیں ہیں اس لیے ان کی ریمپ واک میں یہ واضح نظر آیا، جس کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ان پر تنقید شروع کردی۔
سوشل میڈیا پر متھیرا کی ریمپ واک سے متعلق ملا جلا مگر زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ پہلے بہت خوبصورت لگتی تھیں، اتنا وزن کیوں بڑھا لیا؟، دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ یہ تو گھوڑا اور مویشی منڈی شو لگ رہا ہے۔ ایک اور نے کہا کہ یہ تو بالکل ملازمہ جیسی لگ رہی ہیں۔
متھیرا کی اس ریمپ واک پر سوشل میڈیا پر بحث ابھی بھی جاری ہے جہاں کچھ لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔