ای چالان سندھ کے دیگر شہروں میں  کیوں نافذ نہیں کیا گیا؟

شہر قائد میں ای چالان سسٹم نافذ کیے جانے کے بعد شہریوں کی جانب سے  سوال اٹھایا گیا کہ یہ نظام سندھ کے دیگر شہروں میں کیوں نافذ نہیں  کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام  پاور کاسٹ میں ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے ای چالان سسٹم صرف کراچی میں نافذ کرنے اور سندھ کے دیگر شہروں میں نافذ نہ کیے جانے کے سوال کا جواب دیدیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت ای چالان سسٹم صرف کراچی میں نافذ ہے اور باقی سندھ میں ہم ایک یا دو ماہ سے ڈمی چالان جاری کر رہے ہیں، جس کے بعد یہ نظام بہت جلد اب صوبے کے دیگر شہروں میں بھی نافذ کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام کا آغاز صرف کراچی میں ہوا اور باقی سندھ میں نہیں، اس سوال کا جواب  تو آئی جی سندھ  ہی دے سکتے ہیں،  میں کراچی کا ڈی آئی جی ہوں، اس لیے کراچی کا ذمے دار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نظام فی الوقت کراچی میں نافذ ہے، لیکن اسے بہت جلد دیگر شہروں میں بھی نافذ کریں گے، کیوں کہ یہ ترمیم پورے سندھ میں لاگو کی گئی ہے۔

Similar Posts