رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے ایک مساج سینٹر میں لڑکی پر مبینہ تشدد اور بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ مبینہ طور پر مساج سینٹر کے مالکان اور بااثر افراد نے نوجوان لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ کر گنجا کردیا گیا۔
واقعہ لوئی بھیر میں مساج سینٹر میں پیش آیا، ایس ایس پی آپریشن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
انتہائی خوفناک
اسلام آباد پولیس کا موقف ہے کہ تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں خاتون پر تشدد کے واقعے پر ایس ایس پی آپریشنز نے سخت نوٹس لے لیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں، ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی… https://t.co/RYuuOWUlPy
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) November 24, 2025
ذرائع نے کہا کہ پولیس نے 2 خواتین سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا، خاتون لوہی بھیر کے علاقے میں سیلون پر ملازمہ تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیلون کے تمام ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے، گرفتار عملے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔