اپنی اسی ہی مہارت، مکمل عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔
ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔
Call it skill, call it instinct… we call it Ronaldo 🐐💛 pic.twitter.com/diFN85oBCI
— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) November 23, 2025
40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے یہ دلکش گول 96ویں منٹ میں کیا جس وقت کہ عمومی طور پر کھلاڑی تھک چکے ہوتے ہیں۔ اس سے ان کی فٹنس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
یہ شاندار گول ان کے کیریئر کا 954 واں گول تھا۔ اس گول کو موجودہ سیزن کے بہترین گولز میں شامل کیا جا رہا ہے۔