شدید دھند کے باعث موٹر وے کے دو سیکشنز ٹریفک کے لیے بند

موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں اور موٹر وے پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

موٹر وے پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کو معلومات فراہم کرنے کے لیے مسلسل اپڈیٹس دی جائیں گی اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی موٹروے کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Similar Posts