18ویں صدی میں غرق جہاز میں 20 ارب ڈالر کا سونا موجود، پہلی قسط نکال لی گئی

اٹھارویں صدی کے ایک ہسپانی جنگی جہاز ’سان جوز‘ کے سمندر کی تہہ میں موجود ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی۔ ملبے میں 20 ارب ڈالر مالیت کے 1 کروڑ 10 لاکھ سونے اور چاندی کے سکے موجود ہیں۔

64 توپوں کا حامل ہسپانوی نیوی کے جہاز کو 1708 میں برطانویوں نے کولمبیا کے ساحل کے قریب ڈبو دیا تھا۔

اب اس ملبے کو بازیاب کرنے کے لیے کام کرنے والے کولمبین مشن نے اس کے خزانے سے ابتدائی نوادرات نکال لیں ہیں۔ ان نوادرات میں ایک توپ، تین سکے اور کچھ پورسلین شامل ہیں۔

سان جوز بحیرہ کریبیئن میں 600 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے لیکن اس کی حتمی لوکیشن ایک ریاستی راز ہے اور اس کی ملکیت پر شدید تنازع چل رہا ہے۔

اس غرقاب خزانے کی ملکیت پر امریکا، کولمبیا اور اسپین کے درمیان قانونی جنگ چل رہی ہے۔

امریکی سرمایہ داروں کے ایک گروپ ’سی سرچ آرماڈا‘ کا یہ دعویٰ ہے اس نے یہ جہاز 1982 دریافت کیا تھا اور یہ گروپ اپنے حصے کے 10 ارب ڈالر کا مطالبہ کر رہا ہے جو کہ اندازاً مجموعی مالیت کا نصف ہے۔

Similar Posts