پاکستان آئیڈیل کے بھارت میں چرچے، معروف بھارتی گلوکار بھی پاکستانی ٹیلنٹ کے پرستار ہوگئے

پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہونے والے میوزیک ریئلٹی شو پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو بھارت میں بھی پسند کیا جارہا ہے۔

اس بات کا ثبوت حال ہی میں ہونے والی پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاکستان آئیڈل کے جج اور معروف گلوکار و میوزک کمپوزر بلال مقصود نے بھارت کے غزل گائیک اور کلاسیکل گلوکار کی جانب سے موصول ہونے والا پیغام شیئر کیا۔

یہ پیغام معروف بھارتی گلوکار و غزل گائیک ہری ہرن نے بلال مقصود کو واٹس ایپ پر کیا۔ 

بھارتی گلوکار نے بلال مقصود سے علیک سلیک کے بعد پاکستان آئیڈل کی تعریف کی اور بتایا کہ وہ بھی شو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے بلال مقصود کو پیغام میں لکھا کہ ’تم اس شو میں بہت اچھے لگ رہے ہو‘۔ ہری ہرن نے لکھا کہ ’اس شو میں شریک بعض نیا ٹیلنٹ بہت کمال ہے اور میں اس سے محظوظ ہورہا ہوں‘۔

 

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood)

گلوکار ہری ہرن نے بلال مقصود اور شو میں شریک گلوکاروں کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

بلال مقصود نے واٹس ایپ میسج کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہری ہرن کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی تعریف و الفاظ پر کہا کہ میرے لیے الفاظ کم پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان آئیڈل میں شریک گلوکاروں کیلیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ سرحد کے پار ایک لیجنڈ انہیں دیکھ رہے ہیں اور نوٹس کرنے کے ساتھ جدوجہد پر شاباش بھی دے رہے ہیں۔

بلال مقصود نے لکھا کہ یہ لمحات نئے آرٹسٹ کو نکھارنے اور بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، میں ہری جی کا ہماری طرف سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔

Similar Posts