غزہ میں قتل عام جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دباؤ اور مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن واقعات میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل پاتا ہے۔

ادھر امریکا کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم “غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن” نے بھی غزہ میں اپنا آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا۔ تنظیم کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

 

Similar Posts