ایف آئی اے کا طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ

ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ اگر کسی شہری کو دستی، مینول یا کسی بھی ایسی شکل میں نوٹس موصول ہو جس پر کیو آر کوڈ موجود نہ ہو تو اسے مشکوک تصور کیا جائے۔

ایف آئی اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے مشکوک نوٹسز کی فوری اطلاع complaints@fia.gov.pk پر ای میل یا ہیلپ لائن 1991 پر دیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شفافیت اور عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

Similar Posts