تفصیلات کے مطابق چھ ایجنڈاز میں گرفتار منشیات مافیاز، فارنزک لیب، کیمیکل زدہ دودھ پر تفتیش، لینڈ مافیاز کیسز، سائبر کرائم یونٹ اور کچا ایریاز میں آپریشن شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ منشیات ایک لعنت ہے جس سے ہمارے بچے تباہ ہورہے ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کریں۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف جوائنٹ آپریشن جاری ہے۔ داخلی خارجی پوائنؐس پر تینوں اداروں پر مشتمل جوائنٹ چیکنگ جاری ہے۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ منشیات فروشوں کیخلاف درج کیسز میں 9810 ایف آئی آرز کے تحت 12623 ملزمان گرفتار ہیں۔ قبضہ مافیا کسی صورت سندھ میں قابل قبول نہیں ہے۔ جبکہ آئی جی سندھ نے صوبائی سائبر کرائم یونٹ کے قیام کی تجویز اور مزید وسائل کی فراہمی کیلئے سفارشات بھی پیش کیں۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ لینڈ گریبنگ کے خلاف قائم کمیٹی کی سربراہی میری ذمہ داری ہے۔ کمیٹی میں آئی جی سندھ،ایڈیشنل آئی جی کراچی،کمشنر کراچی اور آباد شامل ہیں۔ ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور سکھر کو شاباش دیتی ہوں۔ ڈی آئی جیز لاڑکانہ، سکھر اور نوجوان افسران نے بہت اچھا کام کیا ہے۔
اجلاس میں ارکانِ صوبائی اسمبلی اور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، سیکریٹری ایکسائز و قانون اجلاس بھی شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جیز اور تمام ڈی آئی جیز بھی موجود رہے۔