لاہور: دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

لاہور میں دوسری بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح کی یہ چیمپئن شپ ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔

باکسنگ چیمپئن شپ پاک فوج، حکومت پنجاب اور فوجی فرٹیلائزرز کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔

ایونٹ کی اہم ‏فائٹ فار گلوری چیمپئن شپ جناح اسپورٹس کمپلیکس لاہور گیریژن میں کھیلی جائے گی۔

ایونٹ میں 6 پاکستانی باکسرز سمیت 15 ممالک کے 44 پروفیشنل باکسرز مختلف ٹائٹلز کے لیے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

امریکا، برطانیہ، جرمنی، کوریا، آسٹریلیا، آئرلینڈ، فلپائن اور نیدرلینڈز سمیت متعدد ممالک کے باکسرز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

دیگر ممالک کے باکسرز، آفیشلز اور ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے نمائندگان بھی ایونٹ میں شرکت کریں گے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی باکسنگ چیمپئن شپ کا انعقاد ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے احسن اقدام ہے۔

Similar Posts