امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کو پاکستان میں بزنس کرنے کیلئے دعوتی تقریب منعقد

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز تنظیم پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا احتمام کیا گیا جس میں تین امریکی بزنس چییمبرز کے علاوہ کمیونٹی کی تنظیموں اور شخصیات نے شرکت کی ۔ 

بزنس نیٹوررکنگ تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکہ میں متعارف کروانا ، ٹرمپ ٹیرف وار کے بارے میں آگاہی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف مائل کرنا تھا ۔ 

پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کو بزنس کی طرف لانے کا رجحان  پیدا کر رہے ہیں ۔ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا بھی ہم اگلے چند ماہ میں انعقاد کریں گے۔

فورتھ پلر کے صدر  فاروق مرزا نے کہا کہ ہم امریکی چیمبرز کے ذریعے پاکستانی مصونوعات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش سے پاکستان میں نووا منرل اور چنار گروپ کے درمیان ایک سو ملین ڈالر کی ڈیل ہوئی ہے جس کا کریڈٹ ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کوآرڈینیشن سہیل ملک ، فورتھ پلر  اور پاکولی کو  جاتا ہے ۔ 

ایف پی سی سی آئی کے وفد  کے ہیڈ ہمایوں راشد نے  اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کر رہے ہیں۔ پاکستانی امریکین کمیونٹی پاکستان کے ساتھ کاروبا ر شروع کرے، ہم ان کی راہنمائی کریں گے ۔ 

تقریب کے اختتام پر کمیونٹی اور بزنس کے فروغ کے لیے ممبران میں ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔

Similar Posts