انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کا معاملہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن میں پیش

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی انتخابی عملے کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر طلبی کے بعد الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کی جانب سے انتخابی عملہ کو دھمکیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن سماعت کر رہا ہے۔

وزیراعلی کے پی نے کورٹ روم میں حاضری لگائی، وکیل علی بخاری نے سہیل افریدی کو روسٹرم پر آنے کا کہا، چیف الیکشن کمشنر نے وزیر اعلی کو ہدایت کی کہ آپ بیٹھ جائیں، وزیر اعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کے وکیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دیدی۔

این اے 18 سے ملحقہ حسن ابدال میں ترقیاتی منصوبوں کے اعلان پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی استدعا کی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست جمع کروا دیں اسے الگ دیکھیں گے، علی بخاری نے کہا کہ آپ اسی کیس کے ساتھ اس درخواست کو دیکھ لیں۔

Similar Posts