ملک بھر میں موسم سرما کا آغاز ہو چکا ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 دن کے موسم سے متعلق پیش گوئی کی ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے کی گئی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک اور راتیں خنک رہنے کا امکان ہے جب کہ جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر پر بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اثراندازرہ سکتی ہیں جب کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔