مستونگ میں کسٹمز والوں کا گودام پر چھاپہ، اسمگل شدہ مہنگی گاڑیاں ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 8 کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ  گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف کلکٹر (انفورسمنٹ)  اسلام آباد کی اطلاع پر کسٹمز ٹیم نے مستونگ میں مین آر سی ڈی ہائی وے پر ایک گودام پر چھاپہ مارا۔

چھاپے میں ضبط شدہ گاڑیوں میں چار پرائس کاریں، دو ایکوا، ایک سی-اچ آر، ایک ہونڈا ویزل، ایک نسان, ایک کرولا فیلڈر اور ایک پراڈو جیپ شامل ہیں۔

کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت تمام گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایف بی آر انسداد اسمگلنگ اور پاکستان بھر میں قانونی تجارت کو  فروغ  دینے کے لئے پر عزم  ہے۔

Similar Posts