کراچی میں تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا

کورنگی جام صادق پل کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جام صادق پُل کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو روند دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت نہیں ہوسکی جبکہ عمر تقریباً 45 سال کے قریب بتائی گئی۔

حادثے کے بعد موقع پر موجود افراد نے ذمہ دار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا محمد علی نیازی نے بتایا کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

تاہم پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ انھوں ںے بتایا کہ حادثہ بلال کوچ کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کے ڈرائیور عبدالسلام کو پولیس نے گرفتار کر کے کوچ کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ متوفی کی موٹر سائیکل بھی پولیس کی تحویل میں ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Similar Posts