اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے پسندیدہ پاکستانی مرد اور خواتین اداکاروں کے نام بتادیے۔
ماہرہ خان نے حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم نیلوفر کی تشہیر کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب میں شرکت کی اور اپنے تین پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتائے۔
ماہرہ خان نے بتایا کہ اداکاراؤں میں انہیں شہناز شیخ پسند ہیں اور وہ اُن کے ساتھ کام کرچکی ہیں جبکہ وہ صنم بلوچ کی بہت بڑی مداح ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرہ نے تیسرا نام سجل علی کا لیا۔
مرد اداکاروں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ انہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ اور فواد خان پسند ہیں اور ان تینوں کے ساتھ کام کرنا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔