کراچی، اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سے گر کر ضعیف شخص جاں بحق

شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ رئیس امروہوی چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں 70 سالہ شخص موٹرسائیکل سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

چھیپا کے مطابق حادثے میں جان سے جانے والے شخص کی شناخت اختر حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد اہلِ خانہ کے حوالے کی جائے گی۔

Similar Posts