کراچی میں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مجموعی طور پر 5 ڈاکو گرفتار کر لیے، جن میں سے 2 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔
ایس آئی یو کی ٹیم نے گرومندر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
چھیپا کے مطابق گرفتار ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 36 سالہ جنید کے نام سے ہوئی۔
دوسری کارروائی جمشید کوارٹر پولیس نے جیل چورنگی کے قریب کی جہاں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا۔