’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے اداکار نے خودکشی کرلی

0 minutes, 1 second Read

بھارتی ٹیلی ویژن اداکار للت منچندا پیر، 21 اپریل کو میرٹھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ان کی عمر 36 برس تھی۔

ان کی موت کی تصدیق فلم اور ٹی وی فنکاروں کی تنظیم سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن نے کی۔

ایک سین جس نے بھارتی اداکار کا کریئر تباہ کردیا

تنظیم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:

”سین اینڈ ٹی وی آرٹسٹس ایسوسی ایشن للت منچندا (رکن 2012 سے) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔“

بھارتی میڈیا کے مطابق، للت منچندا ممبئی میں مالی مشکلات کا شکار تھے اور تقریباً چھ ماہ قبل اپنے اہل خانہ کے ساتھ واپس اپنے آبائی شہرمیرٹھ منتقل ہو گئے تھے اورممکن ہے کہ ان کے اس سخت قدم اٹھانے کی وجہ بھی یہی ہو۔

نواب سیف کا نیا پرتعیش گھر قطر! کیا ممبئی کو خیر باد کہہ دیا؟

للت منچندا نے کئی مشہور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں طویل عرصے سے چلنے والی کامیڈی سیریز ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ میں ان کا کردار خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔ اس کے علاوہ وہ ڈی ڈی نیشنل کے ڈرامہ ”سیونچل کی پریم کتھا“ میں ایک والد کا کردار نبھا چکے تھے۔

ان کے دیگر مشہور شوز میں ”انڈیا از موسٹ وانٹڈ“, ”کرائم پٹرول“ اور ”یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے“ شامل ہیں۔

اداکار کی اچانک موت سے جہاں ان کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہےوہیں بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کا احساس ہوا ہے کہ ذہنی صحت اور فنکاروں کی زندگی کے مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینا ناگزیر ہے۔

ان کے اچانک انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر اظہارِ افسوس اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ہر کوئی ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے۔

Similar Posts