مائینز اینڈ منرلز بل 2025: اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس آج پشاور میں ہوگی

0 minutes, 0 seconds Read

عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے مجوزہ مائینز اینڈ منرلز بل 2025 پر مشاورت کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج باچا خان مرکز پشاور میں منعقد کی جائے گی۔

کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں، چیمبر آف کامرس، معدنیات سے وابستہ تنظیموں، وکلاء اور دیگر مکتبہ فکر کے نمائندوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ اے پی سی کا مقصد صوبے میں معدنیات کے شعبے سے متعلق مجوزہ قانون پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا نکتہ نظر حاصل کرنا اور ایک مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔

پی ٹی آئی نے اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

اے این پی کی جانب سے تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، قومی وطن پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور مزدور کسان پارٹی سمیت تمام اہم سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال کیے جا چکے ہیں۔

ایمل ولی خان نے جنید اکبر کے احتجاج کے اعلان کو ڈرامہ قرار دے دیا

کانفرنس کے اختتام پر تمام جماعتوں کی مشاورت سے ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا، جس میں مائینز اینڈ منرلز بل 2025 پر متفقہ مؤقف پیش کیا جائے گا۔

Similar Posts