تحریک انصاف کے دور حکومت میں کی گئی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، جس میں سی ای او ڈسٹرکٹ اتھارٹی مظفرگڑھ کی جانب سے 907 ملین روپے کے مبینہ اخراجات کیے گئے ہیں۔ یہ بے ضابطگیاں مالی سال 2021-22 میں کی گئی تھیں۔
آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے اس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سی ای او اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ نے 2021-22 کے بجٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی منظوری کے عمل کو بھی متنازع قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی مدت ملازمت 2018 میں ختم ہو چکی تھی، تاہم، اس کے باوجود 2021 کا بجٹ منظور کر لیا گیا تھا، جس پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے دستخط کیے تھے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔