24 گھنٹوں میں 10 ہزار ایک پُل اپس، امریکی نوجوان نے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنادیا

0 minutes, 0 seconds Read

ارادے مضبوط ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیابی سے نہیں روک سکتی، یہ ثابت کیا ہے امریکی نوجوان ٹروٹ ہینزنے ۔۔۔ جنہوں نے 24 گھنٹوں میں 10001 پُل اپس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ واپس حاصل کر لیا۔

اس سے قبل ٹروٹ ہینز نے 2023 میں 24 گھنٹوں میں 8100 پُل اپس لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ تاہم، گیری لائیڈ نامی آسٹریلوی نوجوان نے ایک دن بعد ہی 8600 پُل اپس کے ساتھ یہ ریکارڈ ٹروٹ ہینز سے چھین لیا۔

اس کے بعد ٹروٹ ہینز رکے نہیں۔۔۔ اور اب انہوں نے متعین وقت میں 10001 پُل اپس لگا کر یہ ریکارڈ دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے ٹروٹ ہینز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے متعلق یہ معلوم ہوا کہ وہ ہار نہیں مانتے۔ ان کے پاس کوئی منفرد صلاحیت نہیں تھی لیکن ان کے پاس ہار نہ ماننے کی صلاحیت تھی۔

انہوں نے کہا کہ چاہے اس کام کو برسوں لگ جاتے وہ تب تک کوشش کرتے جب تک یہ مکمل نہیں ہوجاتا۔

Similar Posts