کراچی، دو الگ پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کراچی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان دو مختلف مقامات پر مبینہ مقابلوں کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق دونوں زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پہلا مقابلہ ملیر کھوکھرا پار ڈگری کالج کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جس کی شناخت 40 سالہ عبدالعزیز کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، مسروقہ موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ کورنگی کوسٹار چورنگی کے قریب زمان ٹاؤن کے علاقے میں ہوا، جس میں ایک اور ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کی شناخت سید عمران کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

Similar Posts