معروف اداکار ثاقب سمیع نے اپنی زندگی کا ایک ایسا خوفناک واقعہ شیئرکیا جو ان کے بقول، آج تک ان کے ذہن سے محو نہیں ہو سکا۔
اداکار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی کے ایک فلیٹ میں مقیم تھے، جہاں عمارت کی چھتیں اور مختلف پورشن ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے تھے۔
ریحام رفیق نے ڈرامہ ”پرورش“ میں نوجوانوں کے رومانس پر اپنا مؤقف پیش کردیا
انہوں نے بتایا کہ ان کے پڑوس میں دو لڑکیاں رہتی تھیں، جن سے ان کی چھت پر ملاقاتیں ہوئیں اور بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ باتوں باتوں میں معلوم ہوا کہ ان میں سے ایک لڑکی کو ثاقب نے کبھی اداکاری کی کلاس بھی دی تھی۔
اداکار نے مزید کہا کہ ، ’’جب بھی میں کافی کا مگ لے کر چھت پر جاتا، وہ لڑکیاں بھی اپنی چھت پر آجاتیں۔ یوں روزانہ کی ملاقات نے دوستی کا رنگ اختیار کرلیا۔‘‘
نادیہ جمیل نے ماؤں کو زندگی کے نئے اصول سکھا دیے
ایک دن ان میں سے ایک لڑکی نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ اس پر ”آسیب کا سایہ“ ہے اور وہ اکثر خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتی ہے۔
ثاقب سمیع نے بتایا کہ وہ اس صورتحال میں مدد کے لیے تیار ہوگئے اور کہا کہ اگر کبھی کوئی ایمرجنسی ہو تو بلا جھجک بتائیں۔ کچھ ہی دن بعد ایک رات لڑکی شدید پریشانی کی حالت میں چلی گئی، اس کے جسم میں سوئیاں چبھنے لگیں اور وہ خود کو زخمی کرنے لگی۔
اس پر اس کی دوست نے مدد کے لیے ثاقب کو بلایا۔ تاہم محلے کی بدنامی سے بچنے کے لیے انہوں نے تجویز دی کہ وہ لڑکیاں چھت کے راستے ان کے فلیٹ میں آ جائیں۔
دنانیر اور احد کی سمندر کنارے لنچ تصاویر: کیاشادی کی افواہیں حقیقت بننے جا رہی ہیں؟
اداکار نے بتایا، ’’میں نے ان لڑکیوں کو اندر بلا کر بیڈ پر بٹھایا اور خود دروازے کے پاس کھڑا ہوگیا۔‘‘
اسی دوران متاثرہ لڑکی کی حالت انتہائی خراب ہو گئی۔ وہ اپنے بال چہرے پر گرا کر عجیب و غریب حرکات کرنے لگی، لرزنے لگی اور اس کے انداز میں غیر انسانی تبدیلی آ گئی۔
ثاقب نے بتایا کہ اس منظر کو دیکھ کر انہوں نے دل ہی دل میں قرآن آیات کا ورد کرنا شروع کردیا مگر حیرت انگیز طور پر لڑکی نے فوراً پہچان کرردِعمل دیا اور کہا، ”پڑھنا بند کرو۔“
اداکار کے بقول، ’’اس کے یہ کہنے پر میرے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ یہ لمحہ میری زندگی کا سب سے ڈراؤنا تجربہ تھا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود وہ جتنا ممکن تھا، لڑکی کی مدد کرتے رہے، لیکن وہ کیفیت اور اس میں نظر آنے والی تبدیلی آج بھی ان کے دل و دماغ میں گہرے نقوش چھوڑ گئی ہے۔