تفصیلات کے مطابق ملزمان پر بین الاقوامی سطح پر جوا کرانے والوں گروہوں کیساتھ منسلک ہونے کا الزام ہے۔ ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
متن مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم زاہد علی سندھ پولیس کا اہلکار، پرفیشنل کرکٹر اور امپائر ہے۔ ملزم زاہد علی 2021 تک کرکٹ بھی کھیلتا رہا اور ضلعی سطح پر امپائرنگ کی۔
زاہد علی آن لائن کرکٹ جوئے میں بھی ملوث رہا، بین الاقوامی خواتین کرکٹرز سے رابطے تھے۔زمبابوے، کینیا، گھانا سمیت دیگر افریقی ممالک میں کرکٹرز سے رابطے میں تھا۔
متن میں مزید کہا گیا کہ ملزم زاہد علی خود کو پروفیشنل امپائر کے طور پر تعارف کراتا تھا، ورلڈ کرکٹ لاء کے نام سے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے لوگوں سے منسلک تھا۔
ملزم کو آئی سی سی کی جانب سے نوٹس بھی مل چکا ہے، ملزم کرکٹ جوئے کے لیے انسانی سمگلنگ بھی کرتا رہا۔ ملزمان جعلی تعلیمی اسناد کی تیاری میں بھی ملوث تھے۔