سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزراء کی آج حلف برداری متوقع

سندھ کابینہ میں ممکنہ تبدیلی، نئے وزرا کی حلف برداری آج جمعے کو متوقع ہے ۔کابینہ میں کچھ وزرا کے قلمبدان تبدیل یا کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ کے وزرا کے جائزے کے بعد اس میں ممکنہ تبدیلی کی منظوری دی، اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کردی گئی۔

امکان ہے سندھ کابینہ میں آج ممکنہ تبدیلی ہوسکتی یے۔کچھ وزرا کو کابینہ سے ممکنہ طور پر ہٹاکر نئے چہرے شامل کیے جاسکتے ہیں اورکچھ وزرا کے محکمہ میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وزرا کی کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نظر نہیں آرہی ،ان اطلاعات کے حوالے سے سندھ حکومت سے باضابطہ کوئی اعلامیہ جاری نہیں ہوا یے۔

Similar Posts