کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181 کارکنان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی مختلف مقدمات میں گرفتاری کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔

جج نے کالعدم مذہبی جماعت کے 181  کارکنان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

کالعدم مذہبی جماعت کے کارکنان کی 10 10 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانتیں منظور کی گئیں، ان کے خلاف 3 سے زائد تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

Similar Posts