اسلام آباد سے 29 مارچ کو 2 شہریوں کے اغوا اور تاوان کی واردات میں راولپنڈی پولیس کے اہلکار ملوث نکلے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق اہلکار زاہد اور آفاق ساتھیوں کی مدد سے لوگوں کو ہنی ٹریپ کرتے تھے۔
اسلام آباد میں محافظ ہی عوام کو لوٹنے لگے، پنجاب پولیس اہلکاروں کا ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا برائے تاوان میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
راولپنڈی پولیس کے اہلکار ہی اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے، 29 مارچ کو 2 شہریوں کے اغوا اور تاوان کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ اسلام کے تھانہ سنگجانی میں درج کیا گیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار زاہد عثمان اور آفاق ساتھیوں کے ہمراہ واردات کرتے تھے، اغوا کاروں میں ایک عورت سمیت 4 افراد شامل ہیں جبکہ اغوا کار عورت کے ذریعے ہنی ٹریپ کرتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا جبکہ اغوا کار گروہ کے دیگرساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔