خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

0 minutes, 0 seconds Read

خیبرپختونخواسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات کے نیتجے میں 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور بالاٸی خان پور بیسبن کے مقام پر گاڑی کھاٸی میں جاگری، حادثے میں 7 سالہ بچی جان سے گئی جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کربچی عائزہ کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ضلع مردان جمال گڑھی میں تیزرفتار موٹرسائیکل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت 17سالہ محمداور14سالہ سبحان کے نام سے ہوئی۔

ادھر پنجاب کے ضلع سرگودھا میں جھنگ روڈ پر کار اور مسافر وین میں تصادم ہوا، حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں پھولنگرملتان روڈ پر نامعلوم گاڑی نے 55 سالہ بزرگ شہری کو کچل دیا، واقعے کے بعد زخمی شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جان کی بازی ہار گیا۔

Similar Posts