شوگر ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سماعت، سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر طلب

سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے کرشنگ شروع نا کرنے اور شوگر  ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست پر سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورات کے آئینی بینچ کے روبرو گنے کی کرشنگ شروع نا کرنے اور شوگر  ملز نہ چلانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواستگزار نے موقف اپنایا کہ شوگر کین ایکٹ کے مطابق 15 نومبر سے گنے کی کرشنگ کا سیزن شروع ہوتا ہے۔

شوگر کین ایکٹ کے تحت 30 نومبر تک شوگر ملز چلانی تھی لیکن آج 28 نومبر تک شوگر ملز بند پڑی ہیں۔ شوگر ملز بند ہونے سے گنا گل سڑ رہا ہے۔

درخواس گزار نے موقف اپنایا کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے سے گندم کی کاشت تک نہیں ہو سکی۔ گنے کے کاشتکاروں کا معاشی قتل عام ہو رہا ہے۔

عدالت نے سیکریٹری زراعت اور کین کمشنر کو طلب کرتے ہوئے سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Similar Posts