اسٹرینجرز تھنگز کے بائیکاٹ کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سیریز میں شامل اداکار کی جانب سے فلسطین میں ہونے والے ظلم پر اسرائیلی مظالم اور صہیونیت کی حمایت ہے۔
کاسٹ میں شامل اداکار برملا صہیونی نظریے کا پرچار کرتے نظر آئے اور صارفین کو یہ سب کچھ اُس وقت یاد آیا جب اسٹرینجر تھنگز کے پانچویں سیزن کی پہلی قسط جاری ہوئی۔
فلسطین میں ہونے والے مظالم کی مذمت اور کھل کر مخالفت کرنے والوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بائیکاٹ کریں اور اب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
بائیکاٹ اسٹرینجرز تھنگر کی مہم دنیا بھر میں جاری ہے جس کی وجہ سیریز میں ول بائرز کا اہم کردار نبھانے والے اداکار نوح شناب کی جانب سے صہونی نظریے کی حمایت ہے اور انہوں نے انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ بھی کی تھی۔
View this post on Instagram
A post shared by LPC (@landpalestine)
انہوں نے یہ پوسٹ 7 اکتوبر کو کی جس کے بعد صارفین نے شدید ردعمل دیا اور پھر یہ معاملہ دب گیا تھا تاہم ایک بار پھر صارفین کی توجہ اس جانب دلائی گئی ہے۔
اداکار نے پوسٹ میں حماس کے حملے کی مذمت اور اسرائیل کے ردعمل کی حمایت کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک یہودی امریکی ہونے کی حیثیت سے میں اسرائیل میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خوفزدہ ہوں کیونکہ انہیں حماس نے بے دردی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
A growing social media campaign is urging viewers to boycott the upcoming fifth season of Netflix’s hit series Stranger Things, citing cast member Noah Schnapp’s conduct and comments regarding the ‘Israeli’ genocide on Gaza.
The boycott movement, gaining traction on platforms… pic.twitter.com/ZwyORZALB4
— Ehab Judeh (إيهاب جودة) (@ehab_judeh) November 27, 2025
انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ بچوں، عورتوں اور اسرائیل کے دفاع کیلیے لڑنے والے فوجیوں کے قتل پر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے جبکہ انہوں نے فلسطین اور اسرائیل دونوں میں امن کی بات بھی کی تھی۔
اداکار نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل آنے پر اپنی اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا تھا مگر اب ایک بار پھر اُن کی پوسٹ کا اسکرین شارٹ وائرل ہورہا ہے۔
I officially hate you @Netflix for dropping #StrangerThings5 in EMIs 😭
Ending Episode 4 with that reveal?? Like WHY ?😭
Sorry #STEVE,but #WILLBYERS is about to flip the whole damn game this season.🥹🤌🏻
Still full goosebumps… OMG😳 i’m just speechless and in emotional shock.🥹😳 pic.twitter.com/gW3lgDnZGP
— ❥₩ɆĐ₦Ɇ₴Đ₳Ɏ🥀ᶻᵃᵏʰᶠⁱʸᵃ✍︎ (@InkOfWednesday) November 28, 2025
فلمی مبصرین کا ماننا ہے کہ اگر اسی طرح سے بائیکاٹ کی مہم سوشل میڈیا پر جاری رہی تو اسٹرینجر تھنگز اُس طرح کامیابی حاصل نہیں کرسکے گی جس طرح پہلے کے چار سیزن اپنے نام کیے اور ریکارڈ بنایا تھا۔
مبصرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ اداکار نوح شناب اپنی پوسٹ پر معذرت اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے اس سیریز کو کامیاب بنوا سکتے ہیں۔