اے ٹی پی چیلنجر ٹور: پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے تاریخ رقم کردی

پاکستان ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور مزمل مرتضیٰ نے پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر ٹور کے فائنل میں پہنچ کر تاریخ رقم کردی۔ یہ اعصام الحق کے کیریئر کا آخری چیلنجر فائنل ہے۔

ڈبلز سیمی فائنل میں پاکستانی جوڑی نے ترکی کے الپ ہروز اور میرٹ الکایہ کو 1-6 اور 4-6 سے شکست دے کر شاندار طریقے سے فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹورنامنٹ میں 15 ممالک کے عالمی کھلاڑی شریک ہیں، جبکہ سویڈن کے ایلیاس ایمر ٹاپ سیڈ اور برطانیہ کے جی کلارک سیکنڈ سیڈ ہیں۔

مردوں کے سنگلز کوارٹر فائنلز میں اپ سیٹس دیکھنے کو ملے، جہاں جی کلارک نے یوکرین کے وادیم اُرسو کو مات دی، اور قازقستان کے ڈینس یفسیو بھی سیمی فائنل تک پہنچ گئے۔

پہلی بار پاکستان میں منعقد ہونے والا یہ اے ٹی پی چیلنجر کپ ملکی ٹینس کے لیے نئے باب کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

Similar Posts