دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ: محسن نقوی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے

دوسری عالمی باکسنگ چیمپئن شپ کے تیسرے روز  وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی باکسنگ ایرینا پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ اور پی سی بی سربراہ  محسن نقوی نے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں جاری  انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ فائٹ فار گلوری کے مقابلے  دیکھے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی جناح اسپورٹس کمپلیکس میں موجود تھے۔

محسن نقوی نے باکسنگ مقابلوں میں گہری دلچسپی لی اور پاکستان میں انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔محسن نقوی نے کامیاب باکسرز میں میڈل بھی تقسیم کیے۔

برطانوی باکسر جمیز میٹکالف نے ایشیاگولڈ مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔جیمز میٹکالف نے ڈومینیکا ریپبلک کے جیولو ڈی جیسس کو تیسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

ارجنٹائن کے باکسر البرٹو پلمیٹانے فلپائنی باکسر جوفر منٹانو کو شکست دے کر ڈبلیو بی اے ایشیاء ساؤتھ ویلٹر ویٹ کا ٹائٹل حاصل کیا۔

امریکی باکسر لارنس نیوٹن نے سپر بنٹم ویٹ باوٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔لارنس نیوٹن نے ڈومینیکن ریپبلک باکسر جون السنٹرا  کو ہرایا۔ فائٹ کا فیصلہ چھ راؤنڈ مکمل ہونے پر  امریکی باکسر کے حق میں دیا گیا۔

Similar Posts