تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے آج جمعے کے روز اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے منجلے (درمیانے) بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔
اس تصویر میں کاشف محمود کی خوشی دیدنی ہے اور ایسا محسوس ہورہا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کو ملنے والی کامیابی پر بہت زیادہ فخر ہے۔
View this post on Instagram
A post shared by Kashif Mahmood (@kashifmahmood.official)
کاشف محمود کی اس پوسٹ پر اُن کے فالوورز اور مداحوں نے مبارک باد دی اور ابان کی استقامت کی دعا کی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اللہ اس حفظ قرآن کی برکت آپ کی زندگی میں بھی دے اور دونوں جہاں میں کامیاب کرے۔
اس کے علاوہ تمام ہی صارفین نے انہیں مبارک باد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے اس خبر کو بڑا سرپرائز قرار دیتے ہوئے کاشف محمود اور ابان کاشف کیلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں جس کی زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی جبکہ اس کو معروف ناول رائٹر عمیرہ احمد نے تحریر کیا۔ کاسٹ میں کاشف محمود، صنم سعید، عماد عرفانی اور منزہ عارف شامل ہیں۔