سندھ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، نیب نے انکوائری شروع کر دی

نیب کراچی نے سندھ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی شکایات کی انکوائری شروع کر دی۔

نیب ذرائع کے مطابق محکمہ لیبر سندھ کے سابق وزیر شاہد تھہیم اور اعلیٰ افسران کے خلاف نیب کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ میں 5.5 ارب روپے کے مبینہ جعلی ٹینڈرز کا انکشاف ہوا۔

نیب کے مطابق ٹینڈرز ایس پی پی آر اے ویب سائٹ پر شائع کیے بغیر جاری کیے گئے۔ اربوں روپے پسندیدہ ٹھیکیداروں کو مبینہ طور پر جاری کیے گئے۔

ریکارڈ کے مطابق اخبار میں این آئی ٹی شائع ہونے کا دعویٰ کیا گیا مگر حقیقت میں اشتہار موجود نہیں تھا، 5 ارب سے زائد کا ٹینڈر مبینہ طور پر جعلی اخبار میں شائع کیے جانے کا الزام ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق 60 دن میں 1.25 ارب روپے سے زائد بغیر تصدیق جاری ہوئے۔

نیب نے اسمبلی سندھ کے ذریعے 60 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ نیب سے تعاون نہ کرنے کی صورت میں نیب قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھے گی۔

Similar Posts