لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد کیلئے ٹاؤن ہال میں کیمپ قائم

لاہور میں محفوظ بسنت کے انعقاد کیلئے ٹاؤن ہال میں سب سے بڑا محفوظ بسنت کیمپ قائم کردیا گیا۔

کمشنر لاہور مریم خان، ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز، سی ٹی او اطہر وحید سمیت دیگر نے محفوظ بسنت کیمپ کا دورہ کیا۔

ابتدائی طور پر سرکاری محکموں کی تمام موٹر بائیکس پر سیفٹی راڈز لگانے کا عمل جاری ہے۔

موٹر بائیک ریسکیو، ایل ڈبلیو ایم سی لوڈر رکشوں، پی ایچ اے، کوریئر کمپنیوں اور نجی کمپنیوں کے بائیک رائیڈرز کو راڈ کی تقسیم و فٹنگ کرکے دی جا رہی ہے۔

مجموعی طور پر 10 لاکھ سیفٹی راڈ شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے، یکم فروری تک سیفٹی راڈ تقسیم کرنے کا عمل مکمل ہوگا۔

Similar Posts