پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں مزید کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 1600 روپے اور 10 گرام سونا 1368 روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1368 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3289 ڈالر فی اونس ہے۔

Similar Posts