سی سی آئی اجلاس میں کینالز مسئلے کا حل نکالا جائے، صدر کراچی چیمبر کی وزیراعظم سے اپیل

0 minutes, 0 seconds Read

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں کینالز مسئلے کا حل نکالا جائے، قومی شاہراہ کی بندش سے روزانہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔ صنعتکار کاروبار ملک سے باہر منتقل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مسئلے کو آج ہی حل کریں۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں مسئلے کا حل نکالا جائے، قومی شاہراہ کی بندش سے تاجر برادری بہت پریشان ہے، پریشان صنعتکارکاروبار ملک سے باہر منتقل کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

جاویدبلوانی نے کہا کہ تاجربرادری کا کوئی پُرسانِ حال نہیں، کسی کو احساس نہیں، 4 روز ٹرانسپورٹر کی ہڑتال رہی،11 دن سے قومی شاہراہیں بند ہیں، فراہنہ بند ہونے سے پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔

صدر کراچی چیمبر کا یہ بھی کہنا ہے کہ صنعتکاروں کو مال خراب ہونے کی وجہ سے بھاری نقصانات کا سامنا ہے، ایکسپورٹ آرڈز بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، تاجر برادری کو ہر روز اربوں روپے کے نقصانات ہو رہے ہیں۔

صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے اپیل ہے مسئلے کو آج ہی حل کیا جائے۔

Similar Posts