پشاور؛ بورڈ بازار میں فائرنگ سے عالم دین کمسن بیٹے سمیت جاں بحق

تھانہ پشتہ خرہ کی حدود بورڈ بازار میں عالم دین قاتلانہ حملے میں کم سن بیٹے سمیت جاں بحق جبکہ دوسرے بیٹے زخمی ہوگئے۔

تھانہ پشتہ خرہ پولیس کے مطابق عالم دین قاری عزت اللہ سفید ڈھیری میں واقع مدرسے میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ موٹرکار میں گھر جارہے تھے کہ بورڈ بازار میں موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں قاری عزت اللہ ساکن فیز 2 اور بیٹاعلی جاں بحق جبکہ دوسرا بیٹا مرتضیٰ زخمی ہوگیا، لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

ایس پی کینٹ احتراز خان پولیس نفری سمیت جائے وقوع پہنچ گئے تھے جہاں سے اہم شواہد اکٹھی کرلیے گئے ہیں اور قریبی علاقوں میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ حاصل کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کا ٹارگٹ کلنگ سمیت مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts