امریکا میں پناہ گزینوں کیلئے بند دروازہ کب کھلے گا؟ ٹرمپ نے مدت بتانے سے بھی انکار کر دیا

0 minutes, 17 seconds Read
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلوں کی معطلی ختم کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ “ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے۔”

ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ “کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں کی دیکھ بھال تک نہیں کرسکتے۔ امریکا کو ایسے افراد کی ضرورت نہیں۔”

“How long does your Administration plan to pause asylum?”@POTUS: “A long time. We don’t want those people. We have enough problems… You know why we don’t want them? Because many of them are NO GOOD and they should NOT be in our country.” 🔥 https://t.co/ZccfB8aGH4 pic.twitter.com/9ypuhyIFUf
— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) November 30, 2025

اس دوران انہوں نے ڈیموکریٹ رکنِ کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی۔ الہان عمر امریکا کی پہلی صومالی نژاد کانگریس رکن ہیں، جو دو دہائیاں قبل پناہ گزین کے طور پر امریکا آئی تھیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ پناہ گزینوں کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں۔

Similar Posts