سردی کی شدت بڑھتے ہی ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سردی کی شدت بڑھتے ہی ماہ دسمبر کے لیے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے دسمبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ایل پی جی 7 روپے 39 پیسے فی کلو مہنگی کر دی گئی، اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 208 روپے 99 پیسے ہو گئی ہے۔

دسمبر کے لیے گھریلو سیلنڈر ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سیلنڈر 87 روپے 21 پیسے مہنگا ہوگیا، اور اب اس کی نئی قیمت 2466 روپے 10 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ اضافہ فوری طور پر لاگو ہو جائےگا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی پیداواری قیمت سعودی آرامکو سی پی سے منسلک ہے، امریکی ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کا بھی گیس قیمتوں سے منسلک ہے۔

گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں 4.93 فیصد اضافہ ہوا جب کہ ایک ماہ میں ڈالر کے اوسطاً ایکسچینج ریٹ میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔

Similar Posts