مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مقامی سطح پر سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا دو ہزار 315 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 80 ہزار 83 روپے کی قیمت تک جا پہنچا ہے۔

اسی طرح فی تولہ سونا دو ہزار 700 روپے اضافے کے بعد چار لاکھ 46 ہزار 862 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔



AAJ News Whatsapp


دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر بڑھ کر چار ہزار 245 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ہفتے کو عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، تاہم آج بی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Similar Posts