راولپنڈی میں پیڑول پمپ کے مالک کی  ٹارگٹ کلینگ کی ویڈیو سامنے آگئی

راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے ثمر زار کالونی میں پیڑول پمپ کے مالک کی ٹارگٹ کلینگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ قتل ،اعانت جرم وغیرہ کی دفعات کے تحت درج کیاگیا۔ بھائی سردار ارشاد کاروباری شخصیت و پیڑول پمپ کا مالک ہے۔

اعجاز الحق نے بتایا کہ میں، دوسرے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ بھائی سردار، ارشاد کے انتظار میں چوہدری اشرف روڈ ثمر زار کالونی کھڑے تھے۔ بھائی نے ہمیں اپنی گاڑی پر اپنے پیڑول پمپ چکری روڈ لیکر جانا تھا۔

جیسے ہی بھائی کی ویگو گاڑی گلی کے قریب آئی تو عقب سے موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان گاڑی کی سائیڈ پر آئے۔ موٹر سائیکل پر عقب میں سوار نامعلوم شخص نے بھائی سردار ارشاد کو جو گاڑی چلا رھے تھے، پر ہے در پے فائرنگ کی۔

گولیاں بھائی کے سینے اور جسم کے دیگر حصوں پر لگیں۔ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ بھائی کو اسپتال لیکر گیے لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔

نامعلوم ملزمان نے بھائی کو نامعلوم وجوہات پر منصوبہ بندی سے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ مقتول کو جس وقت نشانہ بنایا گیا وہ اپنی تین بیٹیوں کو اسکول سے لیکر واپس آرھا تھا لیکن اس کا ذکر ایف آئی آر میں نہیں کیاگیا۔

Similar Posts