آن لائن ٹیکسی سروس میں خاتون مسافر کو ہراساں کرنے کا انکشاف

وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے تین سال میں مسافروں کی طرف سے موصول ہونے والی ہراسانی کی شکایات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے آن لائن ٹیکسی سروس کو سخت احکامات دیتے ہوئے کمپنی سے سات دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ 

رپورٹ میں کمپنی سے استفسار کیا گیا کہ کیا کمپنی میں انکوائری کمیٹی موجود ہے؟ مزید برآں کمپنی سے ہراسانی کی شکایات نمٹانے کا اندرونی طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئیں۔ 

ہراسانی کے الزام پر کمپنی کے حفاظتی نظام کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ آن لائن ٹیکسی سروس کمپنی سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کرلی۔ 

آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور نے مسافر سے نامناسب باتیں کیں جبکہ ڈرائیور نے گاڑی کو غلط سمت کی طرف بھی موڑا،  کمپنی کے اینٹی ہراسمنٹ نظام کی جانچ ضروری ہے۔ 

خاتون مسافر نے ڈرائیور کیخلاف ہراسانی کی درخواست دائر کررکھی ہے۔

Similar Posts