گوتم گمبھیر کے کوہلی اور روہت کے ساتھ اختلافات سنگین ہوگئے، بھارتی میڈیا

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں انڈین اسٹار بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کی شاندار واپسی نے ٹیم کے ماحول میں نمایاں تبدیلی پیدا کی، جو جنوبی افریقا کے خلاف حالیہ ٹیسٹ سیریز کے برعکس تھی۔ تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ویرات کوہلی اور روہت شرما کے درمیان اختلاقات شدت اختیار کر گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی اور روہت بھارتی کرکٹ کی دو بڑے کھلاڑی ہیں، مگر ان کے مستقبل سے متعلق جاری قیاس آرائیاں اور ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ ان کے درمیان تعلقات پر مسلسل بحث نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے اندر بھی تشویش پیدا کر دی ہے۔

بھارتی اخبار دائنک جاگرن کی ایک رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کے ہیڈ کوچ کا منصب سنبھالنے کے بعد سے ان کے اور کوہلی اور روہت کے درمیان معاملات میں شدید تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اب ان کے درمیان دوستی اور ہم آہنگی نہایت کمزور ہو چکی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کوہلی، روہت نے اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

رپورٹ میں یہ ہنگامہ خیز انکشاف بھی شامل ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کے دوران روہت شرما اور سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اجیت اگرکر کے درمیان بھی تناؤ پیدا ہوا، اور دونوں نے پورے دورے میں ایک دوسرے سے کوئی بات تک نہیں کی۔

بھارتی اخبار نے ایک بی سی سی آئی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ گوتم گمبھیر اور سینئر کھلاڑیوں، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے تعلقات جتنے اچھے ہونے چاہئیں، اتنے نہیں ہیں۔

دونوں سینئر کھلاڑیوں کے مستقبل کے حوالے سے ایک میٹنگ ہو سکتی ہے۔ یہ میٹنگ رائے پور یا وشاکھاپٹنم میں منعقد ہو سکتی ہےجہاں دوسرا اور تیسرا ون ڈے کھیلا جانا ہے۔

روہت شرما نے شاہد آفریدی کا آل ٹائم ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹ کے مطابق نہ صرف روہت اور اجیت اگرکر کے درمیان آسٹریلیا سیریز میں کوئی بات چیت ہوئی، بلکہ اس عرصے میں کوہلی اور گمبھیر نے بھی ایک دوسرے سے بہت کم گفتگو کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی، سوشل میڈیا پر کوہلی اور روہت کے مداحوں کی جانب سے گمبھیر کو شدید تنقید اور حملوں نے بھی بی سی سی آئی کو ناراض کر رکھا ہے۔

اندرونی اختلافات کی خبروں کے باوجود، میدان میں دونوں سینئر کھلاڑیوں کی فارم شاندار رہی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں روہت شرما نے 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جبکہ ویرات کوہلی نے 74 رنز بنائے تھے۔

یہی عمدہ فارم انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں بھی جاری رکھی۔روہت نے 57 رنز اسکور کیے، جبکہ کوہلی نے محض 120 گیندوں پر برق رفتار 135 رنز بنا کر پروٹیز باؤلنگ لائن اَپ کو تہس نہس کر دیا تھا۔

Similar Posts