ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت

ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر خودکش حملے کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئی  جی خیبر پختونخوا پولیس   کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی منصوبہ بندی کراس دی بارڈر ہوئی ہے۔   اسی طرح اسلام آباد  دھماکے کے تانے بانے بھی ایف سی ہیڈکوارٹر حملے سے مل رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں حملوں میں بارودی مواد اور جائے وقوع تک رسائی کی حکمتِ عملی یکساں رہی جب کہ دہشت گردوں کی خودکش جیکٹس تک رسائی میں بھی مماثلت پائی گئی ہے۔

آئی جی کے پی کے  نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک منظم گروہ دہشت گردوں کو ٹارگٹ تک پہنچنے میں سہولت کاری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پشاور پر حملے میں 3 اہل کار شہید ہو گئے تھے جب کہ  اہل کاروں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا۔ واقعے میں مجموعی طور پر 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

Similar Posts