شوہر کی دوسری شادی اور سوکن ساتھ رکھنے پر 19 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

سرجانی ٹاؤن کے علاقے میر خان گوٹھ میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں واقع میر خان گھوٹھ میں 19 سالہ شادی شدہ لڑکی اسما زوجہ سایہ مسیح کی گھر سے گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او عرفان آصف کے مطابق اسما کے شوہر سایہ مسیح نے چند ہفتے قبل دوسری شادی کی تھی جبکہ ان کا گھر 2 کمروں پر مشتمل ہے اور دوسری بیوی کو بھی اسی گھر میں رکھا ہوا تھا جس پر متوفیہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ اسی بات پر دلبرداشتہ ہو کر اسما نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی جبکہ متوفیہ کی چند سال قبل سایہ مسیح سے شادی ہوئی تھی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Similar Posts