منگھوپیر کے علاقے گرم چشمہ پارسی محلہ ڈگری کالج کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کے گلے پر نشانات پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ اسے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش کی شناخت 50 سالہ محمد سلیم کے نام سے کرلی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نشے کا عادی تھا اور چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا۔ وہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل گیا تھا، جبکہ محلے میں اس کا کسی سے جھگڑا بھی چل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ واقعے کا مقدمہ نامزد ملزمان کے خلاف کرانا چاہتے ہیں جب کہ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔